غزہ کے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے سبب شہید

غزہ میں حماس اور اسرائیل کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے دوبارہ فلسطین کے گھروں پر حملے شروع کردئے جس میں اب تک 700 سے زائید فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں -اس جنگ میں عام افراد کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی نشانہ بن رہی ہین -حماس کے سربراہ کے اہل خانہ کے ساتھ نام ور صحافی اور اداکار بھی اس جنگ میں جان کی بازی ہار چکے ہیں -اب ان میں ایک اور اہم نام سامنے آگیا ہے -اسرائیلی حملے میں غزہ سے تعلق رکھنے والے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے سبب شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ 2 روز میں اسرائیلی فوج نے 500 سے زائد حملے کرکے 700 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے الفلوجہ ٹاؤن میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں فلسطین کے مشہور اور نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔پاکستانی نیوز چینل کی خبر کے مطابق اب اسرائیل نے حزب اللہ کو بھی دھمکی دے دی ہے کہ اگر حزب اللہ کے جنگجوں نے اپنی پیش قدمی نہ روکی تو ان کے ساتھ بھی فلسطین جیسا سلوک کیا جائے گا اور وہ لبنان کو بھی صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے