ہفتہ 7 اکتوبر کی صبح غزہ سے اسرائیل پر جہادی تنظیم حماس کی جانب سے 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی۔اس کے جواب میں اسرائیل نے بھی غزہ پر بے تحاشہ بم برسادیے اور یوں ایک بار پھر مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان جنگ کا آغاز ہوگیا جس میں اب تک ایک ہزار سے زائید افراد مارے جاچکے ہیں -اس لڑائی کے اثرات اب دنیا کی معیشت پر بھی پڑنے شروع ہوگئے ہ یں –
اسرائیل اور حماس میں جنگ چھڑ جانے کے بعد خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں اب پھراضافہ شروع ہوگیا ہے۔” میڈیا ذرائع کے مطابق ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4.7 فیصد تک اضافہ ہوگیا جب کہ دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل برینٹ خام تیل کی قیمت 86.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت88 ڈالر 39 سینٹ ہوگئی۔
یہ جنگ کیونکہ زیادہ شدت کی ہے اور اس کے بند ہونے میں وقت لگے لگا اس لیے تیل کی قیمتیں اور زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے –