غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں؛فلسطینیوں پر ظلم بند کیا جائے؛محمد بن سلمان

فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر پورا عالم اسلام دکھی ہے -اس میں عام لوگ بھی شامل ہیں اور مشہور شخصیات بھی -غزہ سے موصول ہونے والی فوٹیج دیکھ کر دنیا بھر کے حکمران بھی اپنے غم اور افسوس اور تعزیت کا اظہار کررہے ہیں -ان ہی میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بھی شامل ہیں -سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، فلسطینیوں کو نشانہ بنانےکےعمل کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

محمد بن سلمان نے جارحیت روکنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں بین الاقوامی انسانی قانون کا اطلاق ہونا چاہیے، ہماری فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پر ہے۔سعودی حکومت کی کوشش ہے کہ حماس اسرائیل جنگ کا فوری خاتمہ ہو تاکہ فلسطینی جو اس وقت سخت عزاب میں مبتلا ہیں انہیں اس مصیبت سے نکالا جائے – سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو بین الاقوامی قانونی جواز کے مطابق مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کا پابند ہونا چاہیے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے