عید کا چاند نظر آگیا ؛سب مسلمانوں کو عید مبارک

�آج پاکستان میں 29 واں روزہ تھا جس کے اختتام پر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے شہادتوں کا سلسلہ شروع ہوا اور پنجاب کے پی اور سندھ سے بہت سے لوگوں کی جانب سے شہادتیں موصول ہوئیں مگر سب سے مستند شہادت وہ تھی جس میں چاند دیکھنے والوں نے چاند کی ویڈیوز بھی بھیج دیں -اس کے بعد اعلان کیا گیا کہ شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل ملک بھر میں عید ہوگی۔عید الفطر کے چاند کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔ سرائے عالمگیر، شیخوپورہ اوکاڑہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کی ۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ کراچی، دیر، مہمند سمیت دیگر علاقوں میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ 10 اپریل بروز بدھ کو پاکستان میں عید الفطر منائی جائے گی۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک ہوئے۔ کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کااجلاس بھی ہوا۔اجلاس کے بعد امت مسلمہ اور اہل وطن کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں –

Related posts

ثانیہ مرزا 35 برس کی ہوگئیں شعیب ملک کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد

5اکتوبر : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کی 70ویں سالگرہ

شہباز شریف آج نیویارک میں اپنی 72ویں سالگرہ منائیں گے