عید منانے کے لیے گھر جانے والی گاڑی کو حادثہ:3 افراد جاں بحق ؛12 زخمی

عید منانے کے لیے گھر آنے والے افراد کی خوشی اس وقت شدید غم میں بدل گئی جب ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی حادثے مین 3 افراد کی جان چلی گئی -شکار پور کے قریب عید منانے گھروں کو لوٹنے والوں کی مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور 12 مسافر زخمی ہو گئے۔

یہ افسوسناک حادثہ ڈکھن گاؤں کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں مسافر وین ٹائی راڈ کھلنے کے سبب الٹ گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے 5 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس نے حادثے کی وجہ ٹائی راڈ کھلنے سے ٹائر کا پھٹنا بتایا، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی