عید الفطر پر کتنے سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ؟

عید کا تہوار ہو اور پارکوں میں لوگوں کا رش نہ ہو ہو ہی نہیں سکتا -مگر پاکستان میں سیاح جہاں عید پر سب سے زیادہ پہنچنا چاہتےہیں وہ پاکستان کا علاقہ مری ہے – اس مرتبہ عید پرصوبہ خیبر پختونخوا میں کتنے ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ؟ اس حوالے سے اہم اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کائیٹ پراجیکٹ کے مطابق عیدالفطر کے پہلے 5دنوں میں 5 لاکھ 20 ہزار452 سے زائد مقامی سیاحوں اور 169 غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا اور پہاڑوں پر اپنی عید منائی ۔ سب سے زیادہ مقامی سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا گلیات کو 2 لاکھ 37 ہزار 500 مقامی سیاحوں جبکہ 5غیر ملکی سیاحوں ٗکمراٹ کو 92 ہزار 470 مقامی سیاحوں ٗگیارہ غیر ملکی سیاحوں ٗمالم جبہ کو 88ہزار 900مقامی سیاحوں ٗ131 غیر ملکی سیاحوں ٗٗبونی مستوج چترا30 مقامی سیاحوں ٗ6 غیر ملکی سیاحوں ٗکیلاش ویلی ٗگرم چشمہ کو 23ہزار 780 مقامی سیاحوں ٗ6غیر ملکی سیاحوں او ر 77ہزا ر 372 مقامی سیاحوں اور 10 غیر ملکی سیاحوں نے ناران کاغان کی سیر کی.اس مرتبہ موسم بہتر ہونے کے سبب لوگوں کو عید پر ان مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا جن تکالیف سے وہ کچھ سال پہلے گزرتے رہے ہیں –

Related posts

لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی

آج غروب آفتاب کے 15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا : ماہر فلکیات

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ