عید الاضحیٰ پر 20 لاکھ گائے ، 31 لاکھ بکر وں اور 53 ہزار اونٹوں کی قربانی متوقع

پاکستان میں اس سال کرونا وبا کے خاتمے کے بعدبھرپور قربانی متوقع ہے – اس سال 400 ارب کی قربانی کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جو پچھلے سال کی نسبت 150 ارب زائد ہے -شدید مہنگائی کے باوجود مسلمانوں کا یہ جزبہ قربانی قابل ستائش ہے -ایک اندازے کے مطابق اس سال 20 لاکھ گائے ،31 لاکھ 60 ہزار بکرے اور 53 ہزار اونٹ قربان ہونے کی امید ہے

قربانی سے تقریباً 23 ارب روپے قصاب کی جیبوں میں جائیں گے جبکہ 3 ارب روپے چارے کی مد میں کسان کو ملیں گے جس سے وہ بیج کھادیں اور بل وغیرہ ادا کریں گے اور اپنی اگلی فصل کی اگائی کے لیے تیاری پکڑیں گے اور اپنے بیوی بچوں اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ عید کا جشن بھی منائیں گے

ایک اندازے کے مطابق دہقانوں کو 250 ارب ملیں گے اس کے علاوہ جانوروں کی کھالوں سے بیگ جوتے جیکٹس اور دیگر اشیا ء فیکٹریوں میں تیار ہوں گی تو ہزاروں لوگوں کو سارا سال روزگار بھی فراہم ہوگا یوں اللہ پاک نے اس قربانی کے ذریعے لوگوں کو رزق کی فراہمی اور معیشت کی بحالی کا ایک بہت بڑا موقع بھی عطا کیا ہے

Related posts

لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی

آج غروب آفتاب کے 15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا : ماہر فلکیات

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ