یوں تو عید الفطر پر عام طور سے 4 چھٹیاں ہی ملتی ہیں مگر بعض اوقات یہ عید ان دنوں میں آجاتی ہے کہ اس میں ایک یا دو چھٹیوں کا اضافہ اتوار کی وجہ سے یا کسی اور سرکاری دن کی چھٹی کی وجہ سے آجاتا ہے اس بار بھی چاند نظر انے پر معلوم ہوگا کہ کتنی چھٹیاں بن جائیں گی –
اسلام آباد (انٹرنیوز)پاکستان میں رواں سال عیدالفطر پر 6چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 29دن کا ہونے کی پیشگوئی کی ہوئی ہے جس کے مطابق عیدالفطر 10اپریل بروزبدھ کو ہوگی ، عید سے ایک روز قبل 9 اپریل بروز منگل کو پہلی چھٹی ہوگی اور ممکنہ طور پر 12اپریل تک چار دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں،اس طرح منگل سے جمعہ تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوگی جس سے چھٹیوں کی تعداد 6ہو جائے گی۔ تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی اور چھٹیوں کااعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔