عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

پاکستان میں 8 فروری کے بعد جس طرح نتائج روکے گئے وہ معاملہ اب آہستہ آہستہ خرابی کی جانب بڑھنے لگا ہے -احتجاج میں مختلف پارٹیوں کی شمولیت اور انتخابات پر اعتراضات کے بعد الیکشن کمیشن کو بھی عدالتی حکم ناموں پر عمل کرنا پڑرہا ہے -اسی لیے اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عون چوہدری کی کامیابی کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اسے معطل کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہو رکے حلقے این اے 128 سے آزادامیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر حکم نامہ جاری کر دیا جس میں آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 128 سے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا تھا۔سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے کہا تھا کہ وہ 90 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیت رہے تھے مگر فیصلہ ان کے خلاف کردیا گیا -جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم نامہ جاری کیا –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا