عوام کی سنی گئی : عثمان مرزا اور اسکے 4 ساتھیوں کو عمر قید کی سزا

کہتے ہیں عوام طاقت کاسرچشمہ ہیں اس کا ثبوت آج عثمان مرزا کیس میں سنائے جانے والے فیصلے سے ملا جہاں خود کو مرشد کہنے والے عثمان مرزاکو4 ساتھیوں سمیت عمر قید کی سزا سنا دی گئی -اسکا سارا کریڈٹ اس پاکستانی قوم کو جاتا ہے جنھوں نے اس واقعے پر عقابی نظر رکھی ٹویٹر پر اس واقعے کی مزمت کی اور عدالت کو مجبور کیا کہ وہ انصاف پر مبنی فوری اور جلد فیصلہ دے -اسلام آباد کی ایک عدالت نے ایک ٹک ٹاکر جوڑے کو ہراساں کرنے، مارنے پیٹنے اور اس کی نازیبا ویڈیو بنانے پر مقدمے کے مرکزی ملزم عثمان مرزا او دیگر چار افراد کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دو ساتھیوں کوشک کی بنا پر بری کر دیا۔

اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے عثمان مرزا سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے عثمان مرزا، حافظ عطاء الرحمان، اداس قیوم بٹ، فرحان شاہین اور محب بنگش کو عمر قید کی سزا سنائی۔جبکہ عمر بلال اور ریحان حسن مغل کو بری کر دیا گیا۔

آج کی سماعت کے دوران جج نے ملزم فرحان شاہین سے پوچھا کہ بتائیں اس دن کیا ہوا؟ کیا وہ موقع پر موجود تھا؟ جس پر اس نے دعویٰ کیا کہ وہ بے قصور ہے اور موقع پر موجود نہیں تھا۔ تاہم، جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اسے واپس لے جائے کیونکہ اس کا بیان سن لیا گیا تھا۔ملزم محب مرزا نے جج کو یہ بھی بتایا کہ واقعہ کے وقت وہ گھر پر تھا۔اس دوران ایڈیشنل سیشن جج نے عثمان مرزا سے جرح کی کہ اس نے ویڈیو کیوں بنائی؟۔ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس ویڈیو کے بارے میں کچھ نہیں جانتے کہ یہ ہمارے مخالفین نے کیا ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی