عوام خدمت کیلئے پنجاب کابینہ کے وزراء 14 گھنٹے کام کریں : عمران خان

 عمران خان نے کھل کر پہلی بار عوام کی بھرپور خدمت کا فیصلہ کرلیا اب ان کے بندھے ہاتھ کھل گئے ہیں اسی لیے انھوں نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے خواہشمند ارکان کے لیے ہدف مقرر کردیا، خان نے اپنے اراکین کو ہدایت کی کہ پنجاب کابینہ میں جو بھی شامل ہوگا، اسے 14 گھنٹے ڈیوٹی کرنا ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ کابینہ کا کوئی رکن چھٹی نہیں کرے گا، وزرا کو اپنے محکموں کے امور پر مکمل گرفت رکھ کر کام کرنا ہوگا کسی بھی قسم کی لاپرواہی ناقابل برداشت سمجھی جائے گی ۔

  عمران خان نے کہا کہ پچھلی صوبائی کابینہ میں کچھ وزرا نے کمزور کارکردگی دکھائی، ناتجربہ کاری اور دیگر خامیوں کی وجہ سے کچھ وزرا کو بیوروکریسی نے بھی تنگ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی عام انتخابات کی تیاری کریںعمران خان نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ہماری ساتھ دو نمبری کی ہے، میں ان میںسے کسی کا بھی نام نہیں لینا چاہتا انہیں خود تار یخ بھلادے گی ۔انہوں نے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھیکیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نےضمنی الیکشن میں عمدہ کارکردگی پر ارکان اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے۔ ،انھوں نے ممبران پارلیمنٹ کو سمجھایا کہ لوگوں کو دھوکہ دیکر باتوں سے بے وقوف بنانے اور ووٹ لینے کا دور چلاگیا اب جو لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے تھے وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی