عوام جیت گئی : سری لنکن صدر فوجی طیارے کے ذریعے مالدیپ فرار

سری لنکا پر دہائیوں تک برسر اقتدار رہنے والے کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے بدھ کے روز ملک سے فرار ہوکر مالدیپ پہنچ گئے کیونکہ ان کے خلاف کئی مہینوں سے مظاہروں مظاہروں کے ذریعے ان سے ان کے عہدے چھوڑنے کا مطالبہ کیاجارہا تھا اورجب ان کی بات نہ مانی گئی تو مظاہرین نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور ان کی رہائش گاہ پر قبضہ جمالیا ۔

سری لنکا کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل نالن ہیراتھ نے بتایا کہ مسٹر راجا پاکسے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجے ایئر فورس کے طیارے سے مالدیپ کے لیے روانہ ہوئے۔ امیگریشن کے تین اہلکاروں نے بھی ان کی روانگی کی تصدیق کی ۔

سری لنکا اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، جو حکومتی بدانتظامی اور غلطیوں کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔ خوراک، ادویات اور ایندھن کی شدید قلت پر احتجاج کئی مہینوں سے جاری ہے۔

مسٹر راجا پاکسے مظاہرین کے ان کے دفتر اور رہائش گاہ پر قبضہ کرنے کے بعد روپوش ہو گئے۔ انہوں نے اتحادیوں کو بتایا تھا کہ وہ بدھ کو استعفیٰ دے رہے ہیں تاہم اب تازہ ترین اطلاعات یہی ہیں کہ وہ ملک چھوڑ کر اور اپنی جان بچا کر ملک سے فرار اہو گئے ہیں ۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے