عمر عطا بندیال کی رخصتی پر نون لیگ کا 16 ستمبر کو یوم نجات منانے کا اعلان

وہ چیف جسٹس جنھوں نے مسلم لیگ کی حکومت بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور سابق وزیراعظم اور صدر مملکت کے احکامات بھی معطل کرکے اسمبلیاں بحال کیں تھیں اب اسی جماعت کی جانب سے تضحیک کا نشانہ بن رہے ہیں ان کے خلاف گزشتہ 6 ماہ سے سخت زبان استعمال کی جارہی ہے اور اب ان کی ریٹائرمنٹ پر مسلم لیگ نون نے ایک اور بڑا اعلان کردیا -مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد 16 ستمبر کو یوم نجات منانے کا اعلان کردیا۔ ان کا یہ الزام بلکل درست ہے کہ عمر عطا بندیال نے ان کے سب سے سینئر جج جو اب چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھانے والے ہیں انہیں ہر بار نظر انداز کی اور انہیں کسی بینچ میں شامل ہی نہیں کیا گیا –

 

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جس طرح چھ ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے،اس طرح سولہ ستمبر یوم نجات کے طور پر منایا جائے گا، میں کچھ اعداد و شمار آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، کس طرح بنچز کی تشکیل کی جاتی رہی،چیف جسٹس پاکستان کے عہد کے دوران بنچز کی تشکیل سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا، برازیل سمیت دیگر ممالک میں سب ججز بیٹھ کر بنچز طے کرسکتے ہیں، سب سے زیادہ جسٹس اعجاز الاحسن کی بنچز میں شمولیت رہی،سیاسی اور غیر سیاسی مقدمات سننے میں چیف جسٹس پاکستان کا دوسرا نمبر ہے، سب سے زیادہ سیاسی کیسز سنے والے تیسرے جج جسٹس منیب اختر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا، مرضی کے بنچز بنا کر ’گڈ ٹو سی یو‘ کہہ کر قانون کی حکمرانی کو پامال کیا گیا، بحث چل رہی ہے جانے والے چیف جسٹس پاکستان کو فل کورٹ ریفرنس دیا جائے گا یا نہیں۔
مسلم لیگ نون کی یہ تاریخ رہی ہے کہ ان کے ماضی میں سابق آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ اختلافات رہے ہیں اور ان کی اسی جارحانہ پالیسی کی وجہ سے ہر بار نواز شریف کی حکومت کو ہٹایا بھی جاتا رہا مگر ابھی تک ان کی جماعت نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز