عمر شریف کے انتقال پر بھارتی شوبز شخصیات کا اظہارِ افسوس

فنکار سب کا ہوتا ہے۔ چاہے اس کا تعلق موسیقی سے ہو، مصوری سے ہو یا شاعری سے، دنیا بھر میں مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر ہو کے اسکی خوشی اور اسکا غم بانٹا جاتا ہے۔

عمر شریف کی  رحلت پر بھارتی گلوکاری دلیر مہدی کا کہنا تھاکہ عمر شریف با کمال کے اداکار تھے، مداح ان کا کام اور نام  ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اس کے علاوہ معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی ٹوئٹ کی اور ’الوداع لیجنڈ‘ کہا۔

کامیڈین و اداکار سدیش لہری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الوداع عمر شریف

پوری دنیا کو ہنسانے والے نے آج سب کو رلا دیا۔

چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

عمر شریف پچھلے دنوں علاج کے لیے پاکستان سے ہوائی ایمبولینس کے ذریعے جرمنی گئے تھے۔

انکے علاج کے حوالے سے سندھ حکومت نے خصوصی امداد بھی کی تھی اور حکومتِ پاکستان نے انکو باہر بھیجنے کے انتظامات نہایت تیزی سے کیے تھے۔

عمر شریف کے خاندانی ذرائع نے اداکار کی جرمنی کے اسپتال میں انتقال کی تصدیق کی۔

ان کے انتقال پر صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی، سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔

عمر شریف کے چاہنے والے انہیں کبھی بھی نہیں بھلا سکیں گے۔

عمر شریف ٹی وی کی وہ شخصیت تھے جنہیں ملک ہی نہیں بیرونِ ملک بھی اتنی ہی مقبولیت حاصل تھی۔

انکے سوگواروں میں صرف انکے اہلِ خانہ ہی نہیں بلکہ تمام چاہنے والے شامل ہیں۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے