عمر شریف کی اہلیہ نے شوہر کے انتقال کے فوری بعد کیا کیا؟؟ہر وقت ہنسانے والے کی موت کے بعد پردیس میں ان کے شب وروز کیسے گزرے ؟؟؟

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے اپنے شوہر کی موت کے فورا بعد کے واقعات عوام سے شئیر کیے ہیں انھوں نے بتایا کہ عمرشریف کی وفات کے فورا بعد وہ 6 گھنٹےتک وہ عمر شریف کے سینے پر سر رکھ کر روتی رہیں اور ان سے باتیں کرتی رہیں کیونکہ یہ سانحہ اتنا اچانک اور غیر متوقع تھا جو ان کے وہم و گمان بھی نہ تھا

IMAGE SOURCE : Dawn News

اپنی عدت کے بارے میں عمر شریف کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ اپنے اسی گھر میں عدت گزاریں گی جہاں ان کے شوہر رہائش پزیر تھے ان کا کہنا تھا کہ ان کا ساتھ عمر شریف کے ساتھ 20 برس سے زائد رہا اور ان کی یادیں قبر تک ان کے ساتھ رہیں گی

IMAGE SOURCE : Express News

عمرشریف کی بیوہ نے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عمر کو ےپناہ پیار دیا ساتھ ساتھ ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نےعمران خان اور سندھ حکومت کی بھی تعریف کی جنھوں نے بیماری کے دوراں ان کی جان بچانے کے لیے ہرممکن تعاون کیا

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ