18
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے بدھ کے روز عمر سرفراز چیمہ کی پنجاب میں بطور ہوم ایڈوائزر تقرری کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔
آج میں نے زاتی وجوہات کی بنا پہ اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ انشاللہ آگے بھی پی ٹی آی کے ادنی کارکن کے طور پہ کام کرتا رہوں گا pic.twitter.com/hQzZDUf5Da
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) October 11, 2022
اس سے قبل منگل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے پنجاب کے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بھجوا دیا۔