عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان ائیرپورٹ پرگرفتار

آج سے چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ سعودی پولیس نے ایسے پاکستانیوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کرکے پاکستان بھیج دیا گیا تھا جن پر الزام تھا کہ وہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے کا مکروہ دھندہ کررہے تھے -آج اسی طرح کی ایک اور رپورٹ آئی ہے کہ ایک اور بکاری گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے جو عمرے کے بھیس میں سعودی عرب جاکر بھیک مننگ کر پیسے کمانے کے مشن پر تھا – عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے کے لیے تیار بھکاریوں کا گروپ لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایک نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے ایک کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کیا۔ گرفتار ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکے ہیں۔ ملزمان کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا۔دوران تفتیش ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ ان کے سب ایجنٹ کو دینا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پاکستان کو گداگروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ اب اپنا دائرہ بڑھا کر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی رسوائی کا سبب بن رہے ہیں –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے