عمران کے حمائتی چیف جسٹس اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں : مریم نواز

مسلم لیگ نون کو جو شخص حکومت میں لے کر آیا آج حکومت اور اس کے اتھادی صرف اس کے الیکشن کروانے کے فیصلے پر چیف جسٹس کے فیصلے پر جو کہ آئین کے عین مطابق ہے -استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں – اس بغاوت میں مریم نواز سب سے آگے کھڑی دکھائی دیتی ہیں مگر وہ بھول رہی ہیں کہ اسی سپریم کورٹ میں ان کے چچا نے 50 روپے کے سٹامپ پر انکے والد محترم کو برطانیہ بھجوایا ہوا ہے اگر چیف جسٹس نے ان کو عدالت طلب کرلیا تو کیا ہوسکتا ہے – لگتا یہی ہے کہ مسلم لیگ ن نے سیاسی شہید بننے کے لیے اس راستے کا انتخاب کیا ہے – اسی لیے آج مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

 

مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا تحریک انصاف کی طرف جھکاؤ نمایاں ہے، عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی۔ نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال سے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسے حالات نے جنم لیا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں