عمران کی کال پر لوگوں کی لبیک : عوامی عدالت کا ازخود نوٹس؟

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کا ووٹ ہارنے والے معزول وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اپیل پر بلائے گئے مظاہروں میں پاکستان کے 50 سے زائید چھوٹے بڑے شہروں میں خواتین اور بچوں سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے نے لبرٹی راؤنڈ اباؤٹ کے پورے سبزہ زار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور کلمہ چوک انڈر پاس سے مین بلیوارڈ پر واقع لاہور سینٹر تک سڑک پر موٹر سائیکلوں اور کاروں کی بھر مار تھی شرکا سے خطاب کے دوران لیڈران کا کہنا تھا کہ کل آپ نے 12 بجے ایک عدالت کھولی تھی اور آج لاکھوں لوگوں نے اپنی عدالت لگا کر سوموٹو لے لیا ہے ۔

نور جہاں روڈ کو بھی بلاک کر دیا گیا جو کہ لبرٹی مارکیٹ کی طرف جاتی ہے۔ کچھ مظاہرین منی ٹرک پر سوار تھے اور لاؤڈ سپیکر کے ذریعے نعرے بازی کرکے اپنے حامیوں کا خون گرمارہے تھے رمضان کے مہینے اور گرمی کے باوجود ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے آج چاند رات ہو ۔

مظاہرین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے ان کا جوش آسمان چھورہا تھا مظاہرین جو اپنی مدد آپ کے تحت آئے تھے انھوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ اسکے علاوہ ان کے لبوں پر ’امریکہ کا جو یار ہے، غدر ہے‘ شامل تھے۔ ‘عمران خان قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں’، ‘امپورٹڈ حکومت – نا منظور’ اور ‘غیر ملکی ڈکٹیشن- نا منظور کے نعروں کا جوش ریلی ختم ہونے تک جاری رہا ۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید، مراد راس، شیخ امتیاز، مسرت جمشید چیمہ، ظہیر عباس کھوکھر اور دیگر نے کی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی