عمران کو حکومت میں لانا باجوہ کی غلطی اور باجوہ کو ایکسٹینشن دینا خان کی غلطی تھی: حمداللہ

قمرجاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلے تحریک انصاف نے قمر جاوید باجوہ کے کردار کے بارے میں باتیں کیں اور اب حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے جے یوآئی کے سینئر رہنما حمداللہ نے بھی اپنا منہ کھول دیا انھوں نے عمران خان کی حکومت اور باجوہ کی ڈاکٹرائن کو تنقید کا نشانہ بنایا -حمداللہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق سربراہ پاک فوج جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کو حکومت میں لانا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی غلطی تھی اور جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا عمران خان کی غلطی تھی، دونوں کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

 

مونس الہی کے سابقآرمی چیف کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ حافظ حمد اللہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کے معاملے میں باپ، بیٹا اور عمران خان ایک پیج پر نہیں ہیں،تاہم گزشتہ روز سمیع ابراہیم کے ساتھ انٹرویو میں وزیراعلٰٰ پنجاب نے بھی مونس الہی کے بیان کی تائید کردی اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم خان کے ساتھ گئے اور اب تک کھڑے ہیں یہ مونس کا انتہائی سمجھدار قدم تھا –

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل