عمران ریاض اور سمیع ابراہیم کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گیے

شہباز حکومت نے آج مزید کئی افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے جن میں عمران ریاض خان اور سمیع ابراہیم بھی شامل ہیں -یہ دونوں صحافی اس سے پہلے جیل بھی کاٹ چکے ہیں مگر یہ اب بھی کھل کر حکومت کے خلاف وی لاگ کرتے ہیں -سمیع ابراہیم کی خواہش تھی کہ انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے ان کی فیملی امریکہ میں رہتی ہے اور وہ عمرہ کے لیے بھی سعودی عرب جانا چاہتے تھے مگر اب ان کا بیرون ملک جانا مشکل ہوجائے گا
وفاقی کابینہ نے 24افراد کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی،صحافی سمی ابراہیم اور عمران ریاض سمیت 24افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی،وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

آج پی ٹی آئی کے سینیٹر بابر اعوان کو عدالت سے ریلیف مل گیا ، پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی ،بابراعوان کا نام دسمبر 2023میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا،وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل