عمران خان 26 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، کارکنوں کو مارچ کے لیے متحرک کرنے کی ہدایت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان بدھ (26 اکتوبر) کو لاہور کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک روزہ دورے پر عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان نے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا ہے جو بدھ کی شام 6 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

image source: 24newshd

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی صورتحال کے تناظر میں پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

دوسری جانب عمران خان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کنونشن کے ذریعے ذیلی ونگز کارکنوں کو لانگ مارچ کے لیے متحرک کریں گے۔

پارٹی قیادت نے تمام صوبوں کو کنونشن منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں اور کال کا انتظار ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی