عمران خان 25 مئی کو لانگ مارچ کی کال نہ دیتے تو انتخابات کا اعلان ہو جاتا ؛عارف علوی

عارف علوی نے پاکستان میں مئی جون میں ہونے والے عام انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ بتا دی -ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر 25 مئی کے دن لانگ مارچ کا اعلان نہ کرتے تو عام اتخابت لیٹ نہ ہوتے کیونکہ اس کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ہوچکا تھا مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے بھی الیکشن کروانے پر آمادگی کاظہار کردیا تھا

 

اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی کا وقت میرے لئے مشکل تھا، ہر طرف سے دباؤ تھا ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان 25 مئی کو لانگ مارچ کی کال نہ دیتے تو انتخابات کا اعلان ہو جاتا۔نجی ٹی وی کے مطابق تاجروں نے صدر مملکت سے عمران خان کو سمجھانے کی

 

درخواست کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت گئی تو آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں ہو سکیں گے ،آئی ایم ایف سے مذاکرات پاکستان کیلئے بہت ضروری ہیں ۔
صدر عارف علوی نے مودی کے بارے میں بیان پر بلاول کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے بھارت کو اچھا جواب دیا،آڈیو، ویڈیو معاملے پر اور مسلح افواج کے غیرجانبدار ہونے پر بھی بات کی،ان کا کہناتھا کہ معیشت میں اصلاحات اوراس کی بحالی بنیادی مقصد ہونا چاہئے ،انہوں نے مزید کہا کہ معاف کرکے بھول جاﺅ کی پالیسی اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انھوں نے عمران خان سے بھی توقع کی کہ وہ بھی آگے بڑھنے کے لیے تیار رہیں –

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی