عمران خان ہمارے محسن ہیں ؛ہم خان کے ساتھ ہی چلنا چاہتے ہیں ؛مونس الہی

مونس الٰہی نے وزیراعلی ہاؤس پنجاب میں سوشل میڈیا ایکٹیویٹس سے ملاقات کی، اس موقع پر مونس الٰہی نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ عمران خان جو کہیں گے وہ ہو گا
، یہ اٹل ہے، الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے۔
ان کا کہنا تھا کچھ لوگ شاید نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ساتھ چلیں لیکن ہم مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

 

 

یو ٹیوبرز میں عمران ریاض خان ابھی تک اس شک میں ہیں کہ پرویزالہی دل سے خان کے ساتھ ہیں انہیں خدسشہ ہے کہ وہ عین وقت پر اپنی وفاداری بدل لیں گے
پرویز الہی اور مونس الہی ان کی اس بات سے ناخوش ہیں اور ایک ہی بات کہہ رہے ہی کہ جب عمران خان کہیں گے وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے –
مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی دلی خواہش ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ آخر تک چلیں ،انھوں نے اس بات کی بھی تائید کی کہ پرویز الٰہی، حسین الٰہی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ مونس الٰہی کا کہنا تھا چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کا رابطہ بحال ہوا ہے
لیکن میری ماموں شجاعت حسین سے اس دن سے اس دن کے بعد سے ملاقات نہیں ہوئی جس دن صوبائی اسمبلی سے ملاقات کیلئے روانہ ہوا تھا۔
مونس الٰہی نے فخر کے ساتھ کہا کہ کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اور عزت پر فرق آئے،
ان کا ماننا تھا کہ عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں ہے۔اور ہم کبھی عمران خان کو دھوکہ نہیں دیں گے
اور اگر انھوں نے ایسا کیا تو ان کا حال بھی علم خان جہانگیر ترین اور چوہدری شجاعت جیسا ہوگا کہ سیاست کرنا ہی ان کے لیے مشکل ہوجائے گا -کیونکہ 10 سیٹوں پر جسے وزارت اعلیٰ مل جائے وہ کیسے اپنے قائد کو دھوکہ دے سکتا ہے

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل