عمران خان کے ہمراہ وکیلوں کو بری طرح مارا پیٹا گیا؛پرویز الہی کی مذمت

ویز الہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرکے تحریک انصاف کے صدر منتخب ہونے والے چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ہمراہ وکیلوں کو بری طرح مارا پیٹا گیا- عمران خان کے وکیل جو اس وقت خان کے ساتھ تھے انھوں نے بھی الزام عائید کیا کہ عمران کان کے سر پر آہنی راڈ مارا گیا اور ان کی ٹانگ پر بھی ضرب لگائی گئی -تاہم رانا ثنا اللہ اس بات کو ماننے کو تیار نہیں ہیں کہ عمران خان پر کسی نے ہاتھ اٹھایا ہے –

سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ وہ عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہو چکے تھے۔ ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا ہے، یہاں پر آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔ عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔ عمران خان کے ہمراہ وکیلوں کو بری طرح مارا پیٹا گیا۔ حکومت کی کارروائی نوازشریف اور شہباز کی ہدایات کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ آج عمران خان کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا