عمران خان کے لاہور اور میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کر د یےگئے

بانی تحریک انصاف عمران خان کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔اب یہ معاملہ عدالت جائے گا اور پھر عدالت کا فیصلہ ہی حتمی فیصلہ ہوگا –

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کے میاں نصیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سنا دیا۔میاں نصیر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ عمران خان کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں، دوسرا اعتراض یہ اٹھایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

دوسری جانب عمرا ن خان کے میانوالی کے حلقے این اے 89 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، عمران خان کے مخالف امیدوار خرم حمید روکھڑی نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دے رکھا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے زین قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 سےکاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ این اے 214 کے آر او نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مختلف کیسز اور عدم پیشی کے باعث مسترد کیے ۔

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری