عمران خان کے لانگ مارچ میں تاخیر نے شیخ رشید کوسخت ڈیپرشن کا شکار کردیا

پاکستان کے معرو ف سیاست دان شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ میری ان اداروں سے محبت ہے، میں اداروں کو عظیم سمجھتا ہوں، میں اس فوج کو عظیم سمجھتا ہوں، میں اداروں کو بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس دوران اداروں کا احترام اور تقدس مجروح نہ ہو جائے۔
دبے لفظوں میں شیخ صاحب اسٹیبلیشمنٹ کو سمجھانے کی کوشش کررہے تھے کہ پاکستانی عوام دل وجان سے اپنی فوج سے پیار کرتے ہیں اس لیے اپنے اس امیج کو غلط فیصلوں سے متاثر نہ کریں –

 

شیخ رشید کا کہناتھا کہ مہنگائی کے سبب لوگوں کے بہت برے حالات ہیں راولپنڈی کے لوگوں کی حالت دیکھی نہیں جارہی ، دو تین دن سے سوچ رہا ہوں اپنے خلاف کوئی فیصلہ کرلوں ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی معاشی حالت دیکھ کر ، میں ڈپریشن کی انتہائی حد میں ہوں، کچھ بھی کر سکتا ہوں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں ایک سیٹ کی سیاست کرنے والا سیاستدان ہوں، پچھلے 55 برسوں سے سیاست کررہا ہوں ، 16 دفعہ وزیر رہا ہوں –

 

میں دیانتداری سے کہہ رہا ہوں کہ میں لوگوں کی آنکھوں میں وہ بغاوت دیکھ رہا ہوں کہ ایک دفعہ اگر عوام باہر نکل ائی تو اس ہجوم کو کوئی نہیں روک سکے گا، نہ عمران خان نہ ہی شیخ رشید نہ حکومت اور نہ ہی ادارے ۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز