تحریک انصاف کی مشکلات میں ہر دن گزرنے کے ساتھ بتدریج اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے -پاکستان بھر سے اہم ترین رہنما پارٹی سے علیحدہ ہورہے ہین اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت بھی کررہے ہیں -اس واقعے نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے -اب یہ خبر آئی ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابراعوان جو عمران خان کے اہم ترین کیسز لڑرہے تھے اچانک لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔
بابراعوان آج دن ایک بجے کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوئے ہیں، خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ ان کا دورہ لندن پہلے سے طے شدہ تھا اور وہ جلد ہی واپس آجائیں گے ۔ بابراعوان ، عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے اور ان کے قانونی مشیر بھی ہیں ۔بابر اعوان اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں -ان کا ملک چھوڑ کر نکل جانا عمران خان کے لیے بہت مشکلات پیدا کرسکتا ہے –
واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے جبکہ آج اس فہرست میں مزید 146 نام شامل کیے جانے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 226 ہوگئی ہے۔