عمران خان کے ساتھی محمود خان نے کپتان کا ساتھ کیوں چھوڑا ؟

تحریک انصاف کے دوسرے دور حکومت میں وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے والے محمود خان نے 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے اور پرویز خٹک کے ساتھ نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا آج انھوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ بیان کردی -ساتھ ہی 2024 کے الیکشن کے بارے مین‌بھی بیان دیا تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں انتخابات 2024ء میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی یا نہیں ؟ اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے شریک چیئرمین محمود خان کا اہم بیان سامنے آیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن احتجاج ہو سکتا تھا، پرتشدد واقعات نہ ہوتے تو بہتر ہوتا۔ میں 9 مئی واقعات سے متعلق منصوبہ بندی میں شامل نہیں تھا۔ تحریک انصاف کی لیڈر شپ اس وقت کہاں ہے؟ 9 مئی واقعات کے بعد سب چھپ گئے ہیں، 9 مئی کے پرتشدد واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے۔ محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے مثبت چیزوں میں پی ٹی آئی کی مدد کی، ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال دیکھ کر میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھرسوچا کہ سیاست چھوڑنے پر لوگ کہیں گے کہ میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی