عمران خان کے خلاف سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی

آج عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تو ریلیف ملا مگر ان کو رہائی نہ مل سکی -اب ان کے خلاف دو اور کیسز کی سماعت بھی شروع کردی گئی ہے -ان پر 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس جلانے اور سائفر کو لیک کرنے کا مقدمہ بنایا گیا ہے -عمران خان کے خلاف سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔ جسٹس ابوالحسسنات اس کیس کی سماعت کریں گے -اسی کیس کے دوسرے ملزم شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کمپلیکس میں ہی پیش کیا جائے گا۔

 

 

 

سائفر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے، وزارت قانون کی جانب سے کیس کی جیل میں سماعت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، وزارت قانون کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا جس کی بنا پر سماعت جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکنان خوش تھے کہ عمران خان جب عدالت کے لیے جیل سے باہر نکلیں گے تو ان کے لیڈر کو وہ کیمرے کی آنکھ سے دیکھ سکیں گے مگر لگتا ہے کہ ابھی کچھ اور دن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی -تاہم جس طرف حالات جارہے ہیں سب کو مزاکرات کی میز پر آنا پڑے گا –

Related posts

جمشید دستی اور محمد اقبال کے اسمبلی داخلےپر پابندی لگادی گئی

ججز الزامات : جسٹس (ر) تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

فواد کے بھائی فیصل کو فواد کی جگہ الیکشن لڑنے نہیں دوں گی : حبا فواد چوہدری