عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،جسٹس شجاعت علی خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے وکیل کی درخواست مسترد کردی –

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قراردیدیں،عدالت نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں درخواست گزار کو پولیس والے عدالت سے باہر جانے کا کہہ رہے ہیں –
عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں عمران خان کے بیانات سپریم کورٹ کے جج کے بارے میں ہیں ، ایسے میں درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں کیسے قابل سماعت ہیں؟4 ہفتے کا وقت دے سکتا ہوں نہ ہی ٹرائل کورٹ کی کارروائی معطل کر سکتا ہوں، چیف جسٹس ہائیکورٹ، عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا – رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض میں کہاگیاہے کہ ججوں کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا،درخواست گزار نے آفس ہائیکورٹ کے اعتراض کو چیلنج کیاتھا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم