عمران خان کی 2 اور کیسز میں ضمانت منظور

عمران خان پر 200 کے قریب مقدمات قائم کیے گئے تھے تاکہ وہ جلد جیل سے باہر نہ اسکیں مگر اب وقت اور مہینے گزرنے کے ساتھ ساتھ کپتان کی ان مقدمات میں ضمانتوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی کیسز میں ان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہین مگر ابھی کئی کیسز مین وہ تاحال پھنسے ہوئے ہیں –
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ میں درج 2مقدمات پر درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ اورتوڑ پھوڑ میں درج تھانہ کھنہ میں درج 2مقدمات میں بری ہو گئے،جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت منظور کرلی ،عدالت نے کہاکہ شواہد ناکافی ہونےپر بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر لانگ مارچ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 2022میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی