عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت منظور؛ رہائی کا حکم

آج عمران خان اور ان کی جماعت کے لیے اسلام آباد سے وہ خبر اگئی جس کا ان کے ووٹر اور سپورٹرز کو کئی مہینوں سے انتظار تھا – اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصٰیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، جو گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی