پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کے گرد حکومت نے گھیرا تنگ کررکھا ہے اور ان پر 75 مقدمات قائم ہوچکے ہیں -دو روز قبل ایک عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کررہے ہیں ۔یاد رہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا –