تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر علیمہ خان بھائی کے دفاع کیلئے زمان پارک پہنچ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل اور گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ چکی ہے،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سخت مزاحمت کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پتھراﺅ پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیاجس پر پی ٹی آئی کارکن پیچھے ہٹ گئے،پولیس کی جانب سے کارکنوں پر واٹر کینن سے پانی ڈالا جارہا ہے جس سے مظاہرین کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے -اپنے بھائی کو مشکل میں گھرا دیکھ کر ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی زمان پارک پہنچ گئیں.ان کے ساتھ زرتاج گل اور مسرت چیمہ سمیت متعدد خواتین بھی کپتان کی گرفتاری روکنے کے لیے دوسری خواتین کے ساتھ موجود ہیں –