عمران خان کی کال پر کارکنان کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

عمران خان کی باتوں کا اثر ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے لوگ ان کی بات سن رہے ہیں اور ان کی آواز سے آواز ملانے کے لیے تیار ہیں -ان کے پرستار انہیں تنہاچھوڑنے کے لیے تیار نظر نہیںآتے یہی وجہ ہے کہ سخت گرمی اور روزے کے باوجود سینکڑوں افرادپاکستان بھر میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے لیے پہنچ گئے

احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا۔ تاہم سابق رکن صوبائی اسمبلی علی نواز اعوان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نادرا چوک پر احتجاج کیا۔

احتجاج کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں ای سی پی کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا، اور اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ریڈ زون میں دفعہ 144 لگا دی گئی تھی۔جس کے بعد انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کریں۔

اسی طرح پارٹی نے کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفاتر کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں اراکین سندھ اسمبلی اور کارکنوں نے الیکشن کمیشن مخالف نعرے لگائے۔

پشاور میں پی ٹی آئی کے کارکنان انتخابی نگران کے صوبائی دفتر کے سامنے احتجاج کر رہے تھے اور ای سی پی کے سربراہ کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے، جبکہ ان کے خلاف نعرے لگائے۔

پارٹی کارکنوں نے الزام لگایا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) متعصب ہیں اور انہیں فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔

اپنے ٹویٹ میں، سابق وزیر اطلاعات نے سی ای سی پر “متعصب اور بے ایمان” ہونے کا الزام لگایا، انہوں نے مزید کہا کہ ای سی پی پارٹی کے منحرف قانون سازوں کی رکنیت کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر رہا تھا۔

اس لیے پی ٹی آئی 26 اپریل کو ملک بھر میں ای سی پی کے دفاتر کے سامنے سی ای سی کے رویے کے خلاف احتجاج کرے گی۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں،‘‘ ۔

پی ٹی آئی اور کمیشن کے درمیان کشیدگی اس وقت تلخی میں اور اضافہ ہوگیا جب 23 اپریل کو عمران نے سی ای سی پر جانبداری کا الزام بھی لگایا اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا آج پشاور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہٹویٹر پر الیکشن کمیشن کے خلاف بھی اپنی مہم کا آغاز کریں تاکہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دینے پر مجبور ہوجائیں ۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف