عمران خان کی پہلی کامیابی: آج تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی جاسکی

عمران خان نے اپنا پہلا پتہ شو کردیا اپوزیشن کی بھرپور کوشش کے باوجود آج تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی جاسکی اور اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا -اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایم این اے خیال زمان اور پشاور اور سبی دہشت گردی کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے لیے دعا کی گئی۔

حسب توقع، قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی روایات کا حوالہ دیتے ہوئے اجلاس 28 مارچ شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا، جس کے مطابق کسی رکن کی وفات کے بعد ہونے والے پہلے اجلاس میں صرف فاتحہ اور مرحوم کے اعزاز میں تقاریر کی جاتی ہیں۔اسد قیصر نے اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرنے سے قبل کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہورہابلکہ اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس 24 مرتبہ ساتھی اراکین پارلیمنٹ کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کیا جا چکا ہے’۔

مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے مطلوبہ تعداد کی حمایت حاصل کرنے کے دعوؤں کے درمیان، جمعرات کی شب قومی اسمبلی کے 41ویں اجلاس کے لیے سیکریٹریٹ کی جانب سے 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا، جس میں – ‘آڈرز آف دی ڈے’ پر تحریک اعتماد۔اپوزیشن نے 8 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی اور اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آرٹیکل 54 (3) کے تحت 14 دن کی آئینی مہلت 21 مارچ کو ختم ہو گئی ہے۔

اب اجلاس 28 فروری کو ہوگا 3 دن اس قرار داد پر بحث ہوگی پھر 3 سے 7 دن کی مقررہ مدت میں اس پر ووٹنگ ہوگی جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمران خان کی حکومت رہتی ہے یا اپوزیشن والے اسے گھر بھیج دیتے ہیں

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی