کل عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا تو عوام نے اس پر شدید ری ایکشن کیا -2 بجے الیکشن کمیشن نے خان کے خلاف فیصلہ دیا اور 3 بجے پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیہاتوں میں بھی لوگ احتجاج کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے-عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ آتے ہی اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا. کارکنوں نے ٹائر جلا کر مختلف سڑکوں کو بلاک کردیا اور عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے کو مسترد کردیا.لاہور میں 10 سے زائید مقام پر لوگ سڑکوں پر نکل ائے اور ایک موقع پر پورا پاکستان بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا –
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اھتجاج میں شامل لوگوں اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے گھبرا چکی ہے اور تمام حربے آزمانے کے باوجود پی ٹی آئی کا راستہ روکنے میں ناکام رہی جس کے باعث ٹیکنیکل
ناک آؤٹ کیا گیا اکتوبر 16 کے ضمنی الیکشن کے بعد بھی لوگوں کو یہ معلوم ہوگیا ہے کہ کوئی بھی قوت الیکشن مین عمران خان کو شکست نہیں دے سکتی اس لیے اب الیکشن کمیشن سے یہ فیصلہ کروایا گیا . اھتجاج میں شامل کارکنوں نے امید
ظاہر کی کہ اعلی عدلیہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو ختم کردے گی اور عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے.