تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان یوم مزدور کے حوالے سےریلی کے سلسلے میں لاہور کے لبرٹی چوک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے پرجوش کارکنوں سے مختصر خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں عمران خان نےکارکنوں سے اپیل کی کہ” میرے نوجوانو! ہم سب نے پیدل ناصر باغ پہنچنا ہے، مگر اندھیرے سے پہلے جا کر اس ریلی کو ختم کرنا ہے”۔چیئرمین
پی ٹی آئی نے کارکنوں سے سوال کیا “آپ تھک تو نہیں جاؤ گے؟میں گاڑی میں سے آپ کو دیکھتا رہوں گا”۔اس پر کارکنوں نے نعرے لگا کر ساتھ چلنے کا عزم کیا جس کے بعد اس ریلی کے ناصر باغ کی جانب سفر شروع ہوگیا -عمران خان اب اپنا دوسرا خطاب ناصر باغ پہنچ کر کریں گے جس کے بعد یہ ریلی اختتام پزیر ہوجائے گی-