عمران خان کی رہائش گاہ کے گرد رکاوٹیں ختم ؛ پولیس کی بھاری نفری تعینات

کل عمران خان اور پولیس کے درمیان طویل مزاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے تھے جس کے بعد عمران خان نے پولیس کو زمان پارک کے اطراف آپریشن کی اجازت دے دی تھی -اب اس پر عمل درآمد کردیا گیا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے گرد رکاوٹیں ختم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

زمان پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل ہونے کے بعد وہاں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے صفائی کا کام بھی کردیا گیا ۔تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے زمان پارک کے گرد رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا کام مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد زمان پارک آنے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں۔ عمران خان اپنے مقدمات،رہنماوں اور کارکنوں کی رہائی کےحوالے سے اپنے قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔عمران خان کے گھر کے باہر پولیس نے سیکیوریٹی سنبھال لی ہے اب کسی بھی شخص کو نام کی انٹری اور تلاشی کے بغیر گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی –

Related posts

شرپسند عناصر مجمعے کی آڑ میں ریڈ زون میں داخل ہو سکتے ہیں؛ضلعئی انتظامیہ

آج کے بعداحاطہ عدالت سے کسی کو گرفتار نہ کیا جائے؛سپریم کورٹ کا حکم

پارلیمنٹ کے اندر بلی کے بعد اب بندر گھس گیا ؛تحریک انصاف کے طنز شروع