عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے چیزیں اٹھانے پر جھگڑا

عمران خان کی زمان پارک رہائش میں لوگوں کا ہر وقت ہجوم رہتا ہے اور وہاں پر موجود لوگوں نے اپنے خیمے اور بینرز لگا رکھے ہیں آج جب عمران خان پیشی کے لیے اسلام آباد گئے تو حکومت نے اس موقع کو غنیمت جان کر ان کے گھر کے باہر موجود ٹینٹ کرسیاں اور دیگر اشیاء اٹھانے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود لوگوں کے ساتھ ان کا جھگڑا ہوگیا

 

تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہور سے اسلام آباد عدالتوں میں پیشی کیلئے پہنچ چکے ہیں ، پیچھے سے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے سڑک سے بینرز اتارنے کیلئے کارروائی کی تو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ٹیم پر ڈنڈوں کی برسات کی گئی، گاڑیوں پر ڈنڈے بر سائے گئے ، جس پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا ، ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی جانب سے زمان پارک کے باہر لگے کیمپ اکھاڑ دیئے گئے ہیں اور کرسیاں کارپوریشن کے ٹرک میں ڈال دی گئی ہیںجبکہ بینرز اور پینا فلیکس بھی اتار دیئے گئے ہیں ۔کارکنان کا کہنا تھا کہ کہ ہم کسی کو بھی زمان پارک میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر کوئی ان کی چیزیں اٹھانے کی کوشش کرے گا تو ان کے ساتھ مزاحمت ہوگی –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا