پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے حکومت کے سامنے ایک اور چیلنج رکھ دیا -انھوں نے اعلان کردیا کہ اب سڑکوں پر آنے کی بجائے ان کے ٹائیگر جیل بھرو تحریک کا حصہ بنیں گے -عمران خان نے قوم کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سمجھ رہے ہیں یہ ہمیں خوفزدہ کر دیں گے اور ہم کسی طرح ڈر کر پیچھے ہٹ جائیں گے تو ہم ان کا یہ شوق بھی پورا کر دیتے ہیں، اپنی قوم کو کہنا چاہتاہوں کہ میں کال دوں گا ، “جیل بھر وتحریک” کی تیاری کریں ، جیسے ہی سگنل دوں سب لوگ نکلیں اور اپنی گرفتاریاں دیں گے ، تاکہ ان کو پتا چلے کہ قوم کہاں کھڑی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ جب تک قوم ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی
ہم اگر چاہیں تو ہم پہیہ جام ہڑتال کرسکتے ہیں،ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے سکتے ہیں- جو کہ بلکل جمہوری راستے ہیں- لیکن ہم یہ راستہ اس لئے اختیار نہیں کریں گے، کیونکہ اس سے ملکی معیشت مزید تباہ ہو جائے گی-
ہم اب #جیل_بھرو_تحریک شروع کریں گے۔
چئیرمین عمران خان pic.twitter.com/CHL84WJ8jC— PTI (@PTIofficial) February 4, 2023
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد عدل اور انصاف پر رکھی گئی تھی ، ریاست میں اگر عدل نہ ہو تو وہاں خوشحالی نہیں آ سکتی ہے ، غربت کم کرنے کیلئے بنیادی چیز عدل ہے ، سرمایہ کار اس ریاست میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جہاں پتا ہو کہ یہاں قانون ان کی حفاظت کرے گا ، ٹیکس کا نظام منصفانہ ہو گا، ان کا کوئی خوف نہیں ہو گاکہ آتے ساتھ ہی ان کی جگہ پر کوئی قبضہ گروپ قبضہ کر لے گا ۔ہم اس ویژن سے دور جارہے ہیں مجھے خوف ہے کہ ہم بحیثیت قوم بچیں گے یا بھی نہیں ، جو قوم نظریے سے ہٹ جاتی ہے وہ نقصان اٹھاتی ہے ، ملک میں مجرموں کی حکومت ہم پر نافذ کی گئی ، ملک کے حالات دیکھیں کہاں پہنچ گئے ہیں ۔
لکھ اوئے مؤرخ نیازی نے #جیل_بھرو_تحریک کا اعلان بھی کیا تھا pic.twitter.com/PBGubDTl2C
— 𝐼𝓂𝓇𝒶𝓃 𝐿𝒶𝓁𝒾𝓀𝒶 (@Lalika79) February 4, 2023
انھوںنے شہباز گورنمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ جس دن ہمارے خلاف عدم اعتماد سازش کے تحت کیا گیا تو اس وقت ڈالر 178 روپے پر تھا ، آج 9 مہینے ہوئے ہیں اور ڈالر 100 روپے مہنگا ہو چکاہے ، ہمارے تین سال آٹھ مہینے میں 55 روپے ڈالر مہنگا ہوا، یہاں صرف ایک ہفتے میں ڈالر 50 روپے مہنگا ہوا، آگے جا کر اس کے اثرات عام لوگوں پر آنے والے ہیں، اس وقت مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے ، سب سے بنیادی چیز آٹاہے وہ 60 روپے سے 150 روپے پر پہنچ گیاہے ، گھی ، بجلی اور گیس مہنگی ہوئیں اور مزید ہونے جارہی ہیں ، جو چیز ہم باہر سے خریدتے ہیں وہ سب مہنگی ہوتی جارہی ہیں اور آگے جا کر ہوں گی، ابھی برے اثرات آئے نہیں ہیں بلکہ آنے والے ہیں
پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون رائج ہے قانون کی حکمرانی سے ہی امن ممکن ہوگا ۔ عمران خان#جیل_بھرو_تحریک pic.twitter.com/JchtZvHUuB
— PTI (@PTIofficial) February 4, 2023
میں اپنے انصاف کے نظام کو پوچھ رہاہوں کہ ہمارے بنیادی حقوق کہاں گئے ، عمران ریاض کو انہوں نے اٹھا لیا ۔ارشد شریف کو ملک سے باہر شہید کیا گیا ، شہباز گل اور اعظم سواتی کو ننگا کرکے مارا گیا -اعظم سواتی کی نازیبا ویڈیو ان کے گھر والوں کو دکھائی گئی -جو لوگ رجیم چینج کے خلاف لکھتے تھے ان کو ڈرایا اور دھمکایا گیا ۔فرخ حبیب پر ڈکیتی کا کیس ڈال دیا ، میرے اوپر 60 ایف آئی آر ہیں، سب سے حیران کن چیز یہ ہے کہ میں سابق وزیراعظم ہو کر اپنی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا۔جے آئی ٹی میں یہ واضح ہو گئی کہ تین شوٹرز تھے ، سی ٹی ڈی لے کر گئی تو وہاں پانچ نامعلوم افراد تھے ،جن لوگوں کا کام میری حفاظت کرنا تھا ، انہوں نے یہ سب کچھ کروایا ، اب کور اپ کر رہے ہیں، جے آئی ٹی کو بند کر دیا گیا ، اسے کام نہیں کرنے دے رہے ،کس چیز کا خوف ہے ، طاقتور لوگوں کے فیصلہ کیا ہواہے کہ وہ قانون کے اوپر ہیں ۔