تحریک انصاف کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان نے عمران خان سے دوریوں اور پھر قربت کی وجہ بتا دی , حامد خان نے بتایا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا کیونکہ وہ صرف ذاتی مفاد کے لیے پارٹی مین شامل ہوئے تھے اور جب ان کا مطلوبہ ہدف پورا نہ ہوا تو وہ خان کے خلاف ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا صورتحال واضح ہونے پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو میرے پاس بھیجا کہ سفر وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے ختم ہوا تھا۔
علیم خان اور جہانگیر ترین نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، حامد خان
مزید پڑھئے: https://t.co/00pY4VB8Xr#ExpressNews #ImranKhan pic.twitter.com/zfZYC4Wq5H— Express News (@ExpressNewsPK) September 24, 2022
حامد خان نے ایک اہم راز پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف وزیراعظم کے ریفرنس پر واضح کر دیا تھا کہ ایماندار اور قابل جج پر ریفرنس مخصوص قوتوں نے کروایا آنے والے وقت میں میری تمام باتیں سچ ثابت ہوئیں پاکستانی قوم نے بھی دیکھا کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور قاضی فائزعیسی کے معاملے میں میرا موقف درست تھا۔
عمران خان کی معافی کے معاملے وکیل حامد خان نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔۔ کیا معاملہ گھمبیر ہوگیا؟ عمران خان کی معافی قبول نہ کرنے کیلئے جیو کی عدالت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش؟عدالت معافی کے علاوہ عمران خان کی کس بات پر مطمئن ہوئی؟ سنئے @SdqJaan سےhttps://t.co/j0VuIOxoga
— Siasat.pk (@siasatpk) September 23, 2022
رہنما تحریک انصاف حامد خان نے فواد چوہدری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری بھی خاص طور سے طاقت ور حلقوں کی ہی جانب سے بھیجے گئے ہیں، ان کا مقصد عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔یاد رہے کہ حامد خان اس سے پہلے بھی فواد چوہدری کے حوالے سے مختلف بیانات دے چکے ہیں اور ان کے اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ معمول کی بات بن گئی ہے ۔