عمران خان کی جان بچانے والا ابتسام جان کی بازی لگا کر راتوں رات ہیرو بن گیا

آج عمران خان کا قافلہ جب وزیر آباد کے اللہ ہو چوک پر پہنچا تو اس پر حملہ کردیا گیا حملے میں ایک شخص کے جان بحق ہونے اور دیگی کئی افردا کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئیں مگر اسی دوران سوشل میں دی پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کو جان پر کھیل کر خان پر حملہ کرنے والے کو پکڑتے دیکھا جاسکتا ہے -اور یوں پورے پاکستان مین اس لڑکے کا نام زبان زد عام ہوگیا اور اب عنقریب آپ اس کو پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں دیکھیں گے – ہوسکتا ہے کہ اس ابتسام کو وزیر آباد سے الیکشن بھی لڑا دیا جائے
عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو روکنے والے نوجوان کی شناخت ابتسام کے نام سے ہوئی ہے پاکستان کا پوارا میڈیا اسوقت اس ہیرو کا انٹرویو کرنے کے لیے بے تاب ہے اب اس نے اس واقعے کے بارے میں بتایا اور ویڈیو پیغام میں واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

 

 

 

ابتسام نامی نوجوان نے بتایا کہ وہ عمران خان کے کنٹینر سےتقریباً 10 سے 12 فٹ دور تھا ، اسی دوران حملہ آور کیا ، اس نے پسٹل نکال کر جیسے ہی میگزین لوڈ کیا ہے تو میں اس کی طرف بھاگا، اس نے اوپر کی طرف کرکے ایک فائر نکال دیا تھا ، اس کے بعد میں نے اس کا ہاتھ نیچے کی طرف کردیا جس سے نشانہ غلط ہوگیا، اس کے باقی فائر غلط ہوگئے۔ابتسام کے مطابق میں اس کے پیچھے سے بھاگا اور اس کو پکڑ لیا، آگے سے اسے پولیس پکڑ کر لے گئی۔

Related posts

اجازت مل گئی: پی ٹی آئی 6 جولائی کو اسلام آباد میں پنڈال سجائے گی

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینےپر عدالت سخت برہم

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی