عمران خان کی بہن علیمہ خان کا برطانیہ کی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ پاکستان کی عدالتیں عمران خان کے ساتھ زوالفقار علی بھٹو کی تاریخ نہ دہرادیں -اس لیے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سائفر کیس میں زیر حراست اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم کو بچانے کے لیے برطانیہ کی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علیمہ خان نے کہا کہ میڈیا کا جیل میں ہونا ضروری تھا لیکن میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں کہا جا رہا تھا کہ یہ کیس انٹرنیشنل کورٹس میں لے کر جائیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ہم سب کو یقین تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی چڑھائیں گے، بانی پی ٹی آئی کو بھی ذوالفقار علی بھٹو کے راستے پر لے جایا جا رہا ہے، عمران خان کے کیس کو کس تیزی سے لے جایا جا رہا ہے، اس سماعت سے بڑا مذاق نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان، قاسم اور فیملی برطانیہ میں کیس کریں گے، انھوں نے پاکستان کے نظام عدل پر بھی دکھ کا اظہار کیا کیونکہ کپتان کی بہنوں کو یہ لگتا ہے کہ عدالتیں کسی کے دباؤ میں یہ فیصلے دے رہی ہیں -علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم عالمی عدالتوں میں جا رہے ہیں لیکن ہم بانی پی ٹی آئی کو پھانسی کے پھندے سے بچائیں گے کیونکہ سزائے موت عمران خان کو نہیں عوام کو ہونے جا رہی ہے، ہم قانون کے اندر رہ کر بانی پی ٹی آئی کے لیے سب کچھ کریں گے۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک کیس ہم ڈونلڈ لو کے خلاف امریکا میں کرنے جا رہے ہیں، جنرل باجوہ نے عوام کی منتخب حکومت کو گرایا، جنرل باجوہ، حسین حقانی اور ڈونلڈ لو ملوث ہیں، امریکی حکومت بتا دے کہ ڈونلڈ لو نے کیا پیغام دیا تھا۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اتفاق کیا ہےکہ برطانیہ میں بھی جائیں، ہمارے وکیل ساری عدالتوں میں جا رہے ہیں، جو دفعات رانا ثنا اللہ نے لگائی ہیں یہ کیس بن ہی نہیں سکتا، ہم پاکستان میں کیس چلاتے رہیں گے۔اس سے پہلے عمران خان بھی سائفر کیس میں ججز کے ساتھ سخت جملوں کا کئی بار تبادلہ کرچکے ہیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی