پاکستان میں سیاست نے ان 6 ماہ میں جتنے رخ تبدیل کیے اس سے قبل 74 سال میں اتنے رخ تبدیل نہیں کیے تھے -اس وقر سوائے چند افراد کے کسی کو معلوم نہیں کہ 30 نومبر تک کی اہوگا کون حکومت میں رہے گا الیکشن کب ہونگے کون آرمی چیف بنے گا اللہ کی ذات ہی جانتی ہے کہ آج کل یہ ملک کس طرح چل رہا ہے -مگر لاالہ کے نام پر بننے والے ملک کا مستقبل انشااللہ روشن ہی ہوگا-
آج وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان 2ملاقاتیں ہونے کا دعویٰ کر دیا۔اس سے پہلے بھی آرمی چیف سے خان کی ایک ملاقات کا تزکرہ سوشل میڈیا پر محو گفتگو بنا تھا – ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کی سر توڑ کوششوں سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کے درمیان حالیہ عرصے میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر سے پوچھا گیا کہ آیا حکومت کو ان ملاقاتوں سے آگاہ کیا گیا تھا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”باقاعدہ طور پر نہیں تاہم ہمیں یہ علم ہوا ہے کہ ان دونوں مین ملاقات تو ہوئی ہے ۔اسحاق دار نے بڑے فخر سے کہا کہ 30، 35سال سیاست میں گزار کر ہم نے بھی اپنی انٹیلی جنس بنالی ہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق ان کے درمیان ایک نہیں، دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔تاہم وہ یہ بتانے سے قاصر رہے کہ ان ملاقاتوں کا نتیجہ کیا رہا۔