عمران خان کو 69 ویں سالگرہ مبارک : ٹویٹرفیس بک اور انسٹا گرام پر خان کے متوالوں کے مبارکباد کے پیغامات

سیاست دان, کھلاڑی اور خان کے پرستار آج خان صاحب کی 69 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور مبارکباد کے پیغامات ٹویٹراور سوشل میڈیا پر بھی شیئر کررہے ہیں

اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے بھی خان کو مبارک باددینے کے ساتھ ساتھ انکے ریکارڈ بھی عوام سے شئیر کیے ہیں جس کے مطابق عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3807 رنز بنائے اور 362 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ ون ڈے میں انھوں نے 3709 رنز بنائے اور 182 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا اور ورلڈ کپ فاینل کی آخری وکٹ حاصل کرنے کا سہرا بھی خان صاحب ہی کے سر ہے

اسی کے ساتھ ان کے دوستوں نے انٹرنیٹ پر ان کے لیے نیک خواہشات اور مستقبل کیے لیےکامیابیوں کی دعاؤں کے بھی پیغامات بھیجے ہیں عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے اورملک کے 22 ویں پرائم منسٹر بنے ایچی سن کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آکسفورڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پھر فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے دنیا میں اپنی پہچان بنائی اور دنیا کے بیسٹ اور نمبر 1 آل راؤندر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا اس کے بعد شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی بنا کر اپنے قد کو اور اونچا کیا اور پھر انہی کاموں کی بدولت سیاسی جماعت بنائی اور بڑے برے سورماؤں کو ڈھیر کیا اور ملک کے 22 ویں وزیراعظم بنے

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی