جہاں عمران خان کی حفاظت کے لیے مرد حضرات زمان پارک پہنچے وہیں کئی خواتین بھی ان کو گرفتاری سے بچانے کے لیے زمان پارک میں کپتان کے گھر کے آگے آکر کھڑی ہوگئیں اور کئی گھنٹے پولیس کی شیلینگ اور واٹر کینن کا سامنا کرتی رہیں ان ہی میں ایک کپتان کی بڑی بہن علیمہ خان بھی ہیں جو 2 روز سے اپنے بھائی کا پہرہ دے رہی ہیں –
آج انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان گرفتاری نہیں دیں گے، جب تک رانا ثناء کا دل نہیں بھرتا ہم ادھرہی کھڑے ہیں،ججز کو بھی خوفزدہ نہ ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے جج ہیں اور ہم آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔ یہ پاکستان کی آزادی اور اسے دہشتگردوں سے بچانے کی جنگ ہے۔ یہ فوجی اور سپاہی ہمارے بچے ہیں، حکومت انہیں استعمال کر رہی ہے کہ جا کر عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کرو۔یہ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں، اندر گھس کردکھائیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا اگرعمران بھی باہر نکلنے کا کہیں تو ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔کیونکہ رانا ثنااللہ سے عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے –