عمران خان کتنے اثاثوں کے مالک ہیں ؟سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پیر کو فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی میں اپنے اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے تمام اثاثے ظاہر کیے تھے۔سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کیں، جس سے ظاہر ہوا کہ ان کے اثاثوں کی کل مالیت 304.2 ملین روپے سے زائد ہے۔

خان نے بھکر ضلع میں دو وراثتی مکانات اور 228 کنال اراضی بھی ظاہر کی ہے لیکن کاغذات میں بتایا کہ ان کے پاس کوئی زیور نہیں تھا۔عمران خان کے پاس اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ اور ایک کمرشل پلاٹ بھی ہے جس سے وہ 1.4 ملین روپے کرائے کے طور پر وصول کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے چار بینک اکاؤنٹس کی تصدیق کی لیکن کسی کمپنی میں سرمایہ کاری نہیں کی۔ ان کے اکاؤنٹ میں 11.22 ملین روپے ہیں۔ جبکہ ان کے پاس 2لاکھ روپے مالیت کے چار بکرے ہیں۔

انہوں نےاپنے کاغزات میں تحریر کیا کہ زمان پارک ہاؤس کی تعمیر پر 48.66 ملین روپے خرچ کیے، اور بنی گالہ میں اضافی تعمیرات پر 4.9 ملین روپے خرچ کیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی میں خان نے اپنے بچوں کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا -کاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان نے پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام ظاہر کی۔بنی گالہ میں تین کنال کا مکان بھی اپنی اہلیہ کے نام کر دیا۔ کاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پاس کوئی زیور نہیں ہے۔

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی