عمران خان کا پنجاب بھر کی عوام کیلئے صحت کارڈ کا تحفہ

وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پنجاب کی پوری آبادی کے لیے نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کیا۔

یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام ہر خاندان کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا طبی علاج حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔صوبائی دارالحکومت کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم انتظامی اور سیاسی امور، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر کوئی ہیلتھ کارڈ جیسے انقلابی فیصلے نہیں لے سکتا جیسا کہ پی ٹی آئی نے کیا۔

آج پنجاب میں ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت ملے گی۔ فلاحی ریاست وہ ہوتی ہے جہاں سب کو ترقی اور خوشحالی کے مواقع میسر ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلاحی ریاست کا ماڈل آج کے یورپ میں دیکھا جا سکتا ہے لیکن جب بات مسلم ممالک کی ہو تو یہاں ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں ۔

پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے مسلم لیگ ن طنز کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کے سامنے ایشین ٹائیگر کا دعویٰ کرنے والوں کے کام کچھ بھی نہیں، ہم پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اب حکومت اسپتال بنانے کے لیے پیسہ خرچ نہیں کرے گی، لوگ آکر اسپتال بنائیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ دور دراز علاقوں میں ہر کسی کو صحت کی سہولیات میسر ہوں اور مارچ 2022 تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا